شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

منگل 19 جون 2018 16:03

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) چین کے صوبے شانڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں منعقد کیے گئے پہلے ’شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول‘ میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے ایوارڈ جیت لیا۔خیال رہے کہ پہلے شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا آغاز 13 جون کو ہوا، جو 17 جون تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

فلم فیسٹیول میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے علاوہ دیگر 4 پاکستانی فلموں ’ پرچی، بن روئے اور چلے تھے ساتھ ساتھ‘ کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔فلم فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 12 رکن ممالک کی فلموں کی بھی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔۔فلم فیسٹیول میں چین‘ روس‘ بھارت‘ کرغیزستان، پاکستان اور تاجکستان سمیت دیگر ممالک کی 55 فلموں کی نمائش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :