فلم’’ ریس 3 ‘‘فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر لیک ہوگئی

منگل 19 جون 2018 16:03

فلم’’ ریس 3 ‘‘فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر لیک ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’’’ ریس 3 ‘‘فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر لیک ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سپر ڈپر فلم ریس تھری نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اپنی ہیوی کاسٹ یعنی سدا بہار سپر اسٹار انیل کپور، ایکشن اسٹار بوبی دیول اور خوبصورت ہیروئن جیکولین فرنانڈز کی وجہ سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی یہی وجہ ہے کہ ریلیز ہونے کے پہلے ہی روز یہ فلم 29.17 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

پہلے ہی روز کامیابی جھنڈے گاڑنے والی فلم کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہو گیا جب بجرنگی بھائی جان کے دیوانوں نے اپنے دبنگ ہیرو کی فلم ریس 3 کو سینما میں براہ راست ریکارڈ کرکے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکائونٹس پر وائرل کردیا تاکہ جنہیں ٹکٹس نہ مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔