جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ گھر سے گرفتار

پولیس نے انھیں اسلام آباد سے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا

منگل جون 16:05

مظفرآباد/سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ گھر سے گرفتار،،پولیس نے انھیں اسلام آباد سے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا،جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے حریت راہنما کو گرفتار کر کے شیر باغ پولیس اسٹیشن میں منتقل کر دیا ہے ،دریں اثنا مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیکڑوں کی تعداد میں پولیس اسٹیشن کا رُخ کیا اور محبو س راہنما سے ملاقات کی ،یاد رہے مختار احمد وازہ کو قبل ازیں متعدد بار آزادی کی وآواز بلند کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :