اعوان پٹی عمیر قتل کیس کے ملزم محمد الیاس کو عمر قید کی سزا پر اس کے ورثاء مشتعل ہو گئے ‘غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ عیدالفطر کے روز عمیر کے گھر پر دھاوا بول دیا ‘عمر کی والدہ پر شدید تشدد ‘سعیدہ بیگم کا بازو ٹوٹ گیا

منگل جون 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) اعوان پٹی عمیر قتل کیس کے ملزم محمد الیاس کو عمر قید کی سزا ہو چکی ہے ۔محمد الیاس کے ورثاء محمد اقبال اعوان ،ملک صفدر اعوان نے غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ عیدالفطر کے روز عمیر کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔عمر کی والدہ سعیدہ بیگم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے سعیدہ بیگم کا بازو ٹوٹ گیا ۔سعیدہ بیگم نے تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں حملہ آوروں کے خلاف درخواست دی اور میڈیکل رپورٹ بھی نہیں کی مگر گڑھی دوپٹہ تھانہ پولیس نے سعیدہ بیگم کی درخواست پر پرچہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر سعیدہ بیگم اور محمد صادق انصاف کیلئے میڈیا کے پاس پہنچ گئے اور بتایا کہ ہم غریب اور مظلوم لوگ ہیں دن دیہاڑے اعوان پٹی کی بااثر شخصیات نے غنڈہ گردوں کے ہمراہ میرے گھر پرحملہ کیا میں انصاف کیلئے پولیس کے پاس گئی جنہوں نے بااثر لوگوں کا ساتھ دیا اور پرچہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے سعیدہ بیگم نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس ،ایس ایس پی مظفرآباد سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں کی گرفتاری کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں مرکزی ایوان صحافت کے باہر بال بچوں سمیت احتجاجی دھرنا دوں گی ۔ان لوگوں سے مجھے جان کا خطرہ ہے ۔۔پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے مقدمہ میرے عزیز کے خلاف درج کر کے حوالات بند کر دیا ہے زبردستی قتل کیس کا راضہ نامہ کرانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے اور اس طرح کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں پولیس بھی بااثر افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔