محکمہ آزادکشمیرآرمڈ سروسز بورڈ نے بابت ماہ مئی 2018ء کے دوران آزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے متعلق مختلف نوعیت کے مجموعی طور پر 3651معاملات نمٹائے

منگل جون 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) محکمہ آزادکشمیرآرمڈ سروسز بورڈ نے بابت ماہ مئی 2018ء کے دوران آزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے متعلق مختلف نوعیت کے مجموعی طور پر 3651معاملات نمٹائے ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرآرمڈ سروسز بورڈسے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ نے 262سابق فوجیوں اور انکی بیوگان کو پنشن ،سابق فوجیوں کے 856بچوں کو فوجی فائونڈیشن سے تعلیمی وظائف دلائے اور 2533متفرق نوعیت کے معاملات بھی نمٹائے ۔