دنیا بھارتی افواج پر عالمی عدالت میں مقدمات دائرکروائے،الطاف بٹ

بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ خوش آئند ضرور لیکن ناکافی ہے ،لیگی رہنماء

منگل 19 جون 2018 16:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ خوش آئند ضرور لیکن ناکافی ہے ،اقوام متحدہ غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج اورہندوستانی ایجنسیوں پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے دائرکروائے انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہندوستانی فوجیوں پر مقدمے بناکر قرارواقعی سزائیں دیں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیس کیمپ اورگلگت بلتستان کے حوالے سے باتیں گمراہ کن ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وزارت خارجہ اور دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو وہاں کے ممالک کے حکومتی نمائندگان تک پہنچائے تاکہ ہندوستان کااصل چہرہ بے نقاب ہوگا۔