سب ڈویژن سہنسہ میں مضر صحت قلفییوں / آئیس کریم کی فروخت کا سلسلہ جاری

منگل 19 جون 2018 16:05

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سب ڈویژن سہنسہ میں مضر صحت قلفییوں / آئیس کریم کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے خصوصاًبچوں میں گلے کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار غیر معیار ی قسم کا سامان موٹر سائیکلوں کے ساتھ لٹکائے ڈبوں میں گھروں کے قریب آکر آوازیں لگاتے ہیں بچے دوڑ کر جاتے ہیں اس قسم کا سلسلہ جاری ہے کئی موٹر سائیکل سوار غیر ریاستی ہیں جس سے کئی قباحتیں پیدا ہو رہی ہیں جس کا انتظامیہ نوٹس لے اور اس غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کا لبارٹری ٹیسٹ کروا کر اس قسم کا بزنس کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاہی جائے اور عوام کو اس قسم کی لوٹ کھسوٹ سے بچایا جائے۔