شجاعت بخاری دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا ‘بھارتی افواج کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود حق وسچ کا علم بلندرکھا،شجاعت بخاری کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘مقبوضہ کشمیر میں عید کے دوران بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا کیلئے لمحہ ہے

مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی بات چیت

منگل 19 جون 2018 16:05

مظفرآباد۔ غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا بھارتی افواج کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود حق وسچ کا علم بلندرکھا،شجاعت بخاری کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے دوران بھی بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا کے لیے لمحہ ہے۔

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی خواہش ہر لحاظ سے خوش آئند ہے اور اب اس کام میں مزید تاخیر نہیں برتنی چائیے۔عید الفطر کے دوسرے روز آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنس کے رہنماؤں و کارکنان سے مجاہد اول ہاؤس غازی آباد میںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کی سنگینی کا اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ شجاعت بخاری جیسے اخبار نیوس کی جان بھی محفوظ نہیں بلیٹ گن کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور روزانہ درجنوں افراد اس ملک میں ہتھیاروں کا نشانہ بن رہے ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی جنوبی ایشا کا مستقبل تاریک کرسکتی ہے ،عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر ٹھوس اقدامات اٹھانے چائیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد قانونی، آئینی اور مسلمہ حق خودرادیت کے لیے ہے اقوام متحدہ اس مقدمہ کا اہم فریق ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر با اختیار بنانے کے نام پر دوبارہ دست نگر بنادیا گیا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اندازہ ہو جائے گا کہ کشمیر کونسل کا کردار ختم کرنے والوں نے بھیانک غلطی کی ہے ۔

اس موقع پرممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین راجہ ثاقب مجید ،سٹی صدر شیخ مقصود احمد ،یوتھ ونگ کے سنیئر وائس چیئرمین سید یاسر نقوی،تصور موسوی،سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور خان،سید آزاد شاہ گردیزی ،سید ظفر شاہ،ہارون آزاد ،سجاد سلہریا،سابق چیئرمین زکوٰہ ضلع باغ صغیر بیگ ،عتیق عباسی پروفیسر عثمان،سردار رشید چغتائی،سردار اظہر نظر،قاری صادق و دیگر کارکن کی تعداد موجود تھی اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس نے مستحق افراد اور بچوں کو عیدی بھی دی۔ ؂