مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری صحافی اور انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر‘‘کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘قلم کو بندوق کے زریعے نہ پہلے کبھی زیر کیا جاسکا ہے نہ اب کیا جاسکے گا

کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنمائوں شمیم علی ملک ،راجہ ثاقب مجید ‘عارف عباسی ،شیخ مقصود احمد ،سجاد انور عباسی و دیگر کا بیان

منگل 19 جون 2018 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنمائوں شمیم علی ملک ،راجہ ثاقب مجید ،کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی ،شیخ مقصود احمد ،سجاد انور عباسی ،راجہ بشیر خان ،میر امتیاز،سلیم اعوان ،سید یاسر نقوی ،تصور موصوی ،راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ ،کوثر پروین ایڈووکیٹ،سید غلام مصطفیٰ نقوی ودیگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری صحافی اور انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر‘‘کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قلم کو بندوق کے زریعے نہ پہلے کبھی زیر کیا جاسکا ہے نہ اب کیا جاسکے گا ،بھارت جس طرح کشمیری عوام کی نسل کشی کی راہ پر گامزن ہیں اس نے حالات کا انتہائی تشویش ناک بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ شجاعت بخاری صحافت کی دنیا کا ایک چمکدار ستارہ تھے جن کی آواز کو گولیوں کے ذریعے خاموش کر دیا گیا شجاعت بخاری کی صحافتی اور تحریک آزادی کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شجاعت بخاری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔