تحصیلدار مظفرآباد سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عید کے موقع پر متحرک نظر آئے

ہوٹل مالکان سے ملاقاتیں ‘سیاحوں کی تمام معلومات چیک کرنے کے ساتھ ‘سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل جون 16:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عید کے موقع پر متحرک نظر آئے مظفرآباد کے تمام ہوٹل ملکان سے ملاقاتیں سیاحوں کی تمام معلومات چیک کرنے کے ساتھ ہوٹل ملکان کو سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کوہالہ چوکی سمیت دیگر مقامات کا دورہ پاکستان سے آئے سیاحوں سے بات چیت کی اور ان کو بھرپور انداز میں استقبال کیا تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے کہا ہے ہوٹل ملکان سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں اجلاس میں جن باتوں کو زیر بحث لایا گیا تھا ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔

پولیس آنے والے سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں سیاحوں کی ضروری معلومات لیں اور سیاحوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیںان کا مذید کہنا تھا کہ سیاح پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ایریا دریاوں اور نالوں سے دور رہیں کسی بھی شکایت اور ایمرجنسی کی صورت میں انتظامیہ پولیس اور شکایت سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نائب تحصیلدا ربلال فاتح نے بھی کوہالہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور سیاحوں سے ملاقاتیں کی اور پولیس اہلکاران کو ہدایات جاری کی کہ وہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ درست معلومات سے بھی آگاہ کریں تاکہ کسی بھی سیاح کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :