سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے عید الفطر کی نماز نانگی میں ادا کی

نماز عید کی ادائیگی کے بعد نانگی ہائوس میں عید ملنے کے لیے معززین شہریوں کا تانتا بندھ گیا

منگل 19 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے عید الفطر کی نماز نانگی میں ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد نانگی ہاوس میں عید ملنے کے لیے معززین شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن بورڈ چودھری محمد بشیر، سید محمود شاہ کاظمی،سابق مشیر حکومت چودھری حق نواز ،معروف کاروباری شخصیت پہلوان سہیل یونس زرگر،اظہر زرگر،حسن پاشا ، حاجی چودھری یونس آف برطانیہ ،اویس اسلم ،منیب اسلم ،چودھری مظہر آف گادیاں،چودھری مدثر،مرزا راشد بیگ ، چودھری ارشد محمود،یاسر گجر ،عبداللہ سلہریا،سمیت دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے نانگی ہاوس میں سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد بھی دی۔

اس موقعہ پر چودھری محمد اشرف کی فیملی کے دیگر ممبران چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ، چودھری کامران ،حاجی آصف ، چودھری عمر اکرم بھی موجود تھے۔بعد ازاں مہمانان گرامی کو پرتکلف کھانا بھی کھلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :