نظامت تعلیم سکولز میرپور ڈویژن کے سپرٹینڈنٹ چوہدری محمد یونس کی اہلیہ کی ختم قل ادا کر دی گئی

منگل جون 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نظامت تعلیم سکولز میرپور ڈویژن کے سپرٹینڈنٹ چوہدری محمد یونس کی اہلیہ ( مرحومہ) کی ختم قل گذشتہ روز ادا کر دی گئی۔ ختم قل میں معروف عالم دین مولانا محمد بشیر مصطفوی اورمفتی وسیم نے موت بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعة الوداع رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مرحومہ کی وفات قابل رشک ہے اچھی موت کی ہر مسلمان خواہش کرتا ہے لیکن ایسی موت خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

ختم قل کی روحانی تقریب میں معروف نعت خواں احتشام نور عطاری نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی۔ مولانا محمد بشیر مصطفوی نے کہا مرحومہ کے صاحبزادگان پروفیسر چودھری ظفر اقبال بابر، چوہدری مظہر اقبال۔

(جاری ہے)

چودھری مظفر اقبال اور دیگر اہل خانہ خوش نصیب ہیں جنہوں نے اپنی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔ختم شریف میں سیاسی سماجی رہنمائوں ،سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین ،ایپکا ،ایکٹا کے ممبران ،وکلاء ،صحافیوں ،انجمن تاجراں ،،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین ،،سول سوسائٹی کے نمائندگان ،مرحومہ کے رشتہ داروں اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔