عید کے دنوں میں بھمبر کے بازاروں میں تاجروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا

بڑا گوشت 400روپے کلو ، پھل سبزی ، اور دودھ دہی والوں نے دل کھول کر عیدی بنائی

منگل جون 16:07

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) عید کے دنوں میں بھمبر کے بازاروں میں تاجروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، بڑا گوشت 400روپے کلو ، پھل سبزی ، اور دودھ دہی والوں نے دل کھول کر عیدی بنائی ، شہری روز لٹتے رہے ، تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں میں بھمبر کے تاجروں نے دل کھول کر اپنے ہی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، بڑا گوشت 400روپے کلو ، ٹماٹر 200روپے ، پھل اور سبزیوں کے بھی منہ مانگے ریٹ لگائے گئے جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دودھ اور دہی والوں نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی جبکہ عید سے ایک دن قبل ہی انہوں نے دودھ اور دہی فروخت کرنے کی بجائے سٹور کر لیا اور عید کے روز اپنی مرضی کا ریٹ لیتے ہوئے شہریوں کو خوب لوٹا عید کی چھٹیوں کے باعث انتظامیہ نہ ہونے سے شہری سے کوب فائدہ اٹھایا جاتا رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئیندہ کے لئے ایک مجسٹریٹ عید ی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی پر لگائے تاکہ شہری آئیندہ اس طرح لٹنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :