جورا سے اشکوٹ جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری‘3افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

عید کی خوشیاں ماتم میں* تبدیل، فضا سوگوار

منگل جون 16:07

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) جورا سے اشکوٹ جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی۔۔ عید کی خوشیاں ماتم میں* تبدیل، فضا سوگوار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آٹھمقام کے زیریں علاقہ جورا سے اشکوٹ جانے والی گاڑی نمبر4466 کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث دریائے نیلم میں جا گرا ہے۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں محمد صدیق ولد عبدالرحمان سکنہ جورا، مختار ولد محمد خان سکنہ فلاکاں، عبدالقیوم موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ محمد اشتیاق ولد محمود سکنہ جورا کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کیا گیا ہے جہاںسے فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

دو نعشیں دریائے نیلم سے نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک نعش کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید تمام مصروفیات ترک کرتے ہوئے فوری جائے حادثہ پر پہنچے ہیں ۔رسیکیو کی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہے۔ انھوں نے حکومت سے فوری معاوضہ جات کی ادائیگی اور ریسکیو1122 کا مطالبہ کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔