جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو جدید تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی‘ میرپور کے لوگوں نے پاکستان کو سر سبز و شاداب رکھنے کیلئے اپنے اباواجداد کی قبروں ،گھر بار ،قیمتی املاک اور کلچر ،ثقافت کو منگلا ڈیم کے پانی کی نذر کیا

نائب صدر ایف پی سی سی آئی چودھری جاوید اقبال کی مختلف وفود سے بات چیت

منگل جون 16:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نائب صدر ایف پی سی سی آئی چودھری جاوید اقبال نے کہا کہ جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو جدید تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ میرپور کے لوگوں نے پاکستان کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے اپنے اباواجداد کی قبروں ،گھر بار ،قیمتی املاک اور کلچر ،ثقافت کو منگلا ڈیم کے پانی کی نذر کیا ۔

اہلیان میرپور کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہوگی۔ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان میں معاشی ترقی کا انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

میرپور میں سی پیک کا آٹھواں زون بنے گا جس میں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر ہونگے۔ تارکین وطن کشمیری آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چودھری جاوید اقبال نے کہا کسی بھی کام میں کامیابی انسان کی نیت پر منحصر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا برطانیہ میں مقیم کشمیری قابل فخر ہیں جنہوں نے اپنے روز گار کے ساتھ ساتھ وہاں کی کمیونٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے کونسلر ،میئر، لارڈ میئر منتخب ہوئے۔چودھری جاوید اقبال نے کہا اہلیان میرپور نے جتنی عزت و پیار مجھے دیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے ۔