ْسپیکر اسمبلی کے پی آر او نے عیدی کے نام پر بھاری رقم بٹور لی عوامی حلقوں کا شدید احتجاج

منگل 19 جون 2018 16:11

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سپیکر اسمبلی کے پی آر او نے عیدی کے نام پر بھاری رقم بٹور لی عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی غلام قادر کے پی آر او خواجہ بشیر نے کرپشن بدعنوانی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے سرای خزانے سے ترقیاتی بجٹ کے بخلاف دو لاکھ کے قریب رقم سرکاری خزانے سے نکلوائی مظفرآباد میں چند افراد کو نقدی دس ہزار روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں18 افراد کو دوہزار کے حساب سی36 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ جبکہ بقیہ رقم پی آر او مذکور جیپ میں ڈال کر نگدر کے پہاڑ پر ا کر اڑا دئیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بتایا گیا کہ مذکورہ رقم صحافیوں کو عیدی کے طور پر دی گئی ہے۔ لیکن زیادہ تر ایسے افراد ہیں جن کا صحافت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ صرف من پسند افراد کو جیب خرچ دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے دید ہ دلیری سے قومی خزانے کی لوٹ مار پر چیئرمین احتساب بیورو اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔