آٹھ مقام‘ماربل چلہاہ چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کا ہتک آمیز رویہ، سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 19 جون 2018 16:11

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ماربل چلہاہ چیک پوسٹ پر پولیس اہلکارون کا ہتک آمیز رویہ، سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ آئی جی پولیس متعلقہ حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق باب نیلم چلہانہ چیک پوسٹ پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروںنے وادی نیلم آنے والے سیاحوں کو بلاجواز تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ گاڑیوں کی قطاریں بنا کر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اعتراض کرنے پر سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ سیاحوں کو گاڑیوں سے اتار کر وقت کا ضیاع کیا جا تا ہے۔ وادی نیلم میں شاہرائے نیلم پر جگہ جگہ غیر قانونی چیک پوسٹوں سے نیلم کی سیاحت تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔ سیاحوں نے بتایا کہ اکثر جگہوں پر اہلکار گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔سول سوسائٹی عوام علاقہ نے آئی جی پولیس اور چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کی استدعا اور رکاوٹوں کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :