وزیر اعظم فاروق حیدر خان کا بالائی نیلم شاردہ کا دورہ ‘آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی

منگل 19 جون 2018 16:11

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بالائی نیلم شاردہ کو دورہ آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان پیر کے دن بذریعہ روڈ بالائی نیلم کا دورہ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے پورا بازار جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔

وزیر اعظم نے متاثرین نے ملاقات کر کے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔ وزیر اعظم نے جلنے والے بازار کا معائنہ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کو نقصانات کے معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔ وادی نیلم کو منتخب نمائندہ سپیکر غلام قادر دورہ کے دوران موجود نہیں تھا۔

جبکہ لیگی کارکنان بھی حکومتی کارکردگی سے نالان ہونے کی وجہ سے دورہ سے الگ رہے۔ جماعتی سطح پر کسی جگہ وزیر اعظم کو کسی نے استبالیہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی ہے۔ فاروق حیدر کیرن کے مقام پر قافلہ روک کر دس منٹ کی گیسٹ ہائوس میں ریفریشمنٹ کے بعد شاردہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ شاردہ میں بھی وزیر اعظم انتظامی حصار سے باہر نہیں نکل سکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :