خواجہ طارق نذیر کا بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کااظہار

قوم بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کرے ،رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل جون 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ(ن))سندھ کے سیکر یٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ماں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور پارٹی کارکنان و عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ خصوصی طور پر جب آمر پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں مارشل لا نا فذ کیا گیا تھا تو بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کے دوست ملزم زلفی بخاری جس کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ہے اس کو خصوصی طور پر ملک سے جانے کی اجازت دی جاتی ہے تو دوسری جانب میاں محمد نواز شریف جو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے ملک سے جانا چاہتے تھے تو ان مشکل سے اجازت دی گئی ہے یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔