کراچی ،ْ سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

منگل 19 جون 2018 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ستر سالہ ممتاز اور پینسٹھ سالہ حیات بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتولین کے بیٹے سجاد کے مطابق والدین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا لائسنس یافتہ پستول والد کا تھا۔