خیبرپختونخوا کے دریائوں میں پانی کی بہائو کی صورتحال

دریائے پنج کوڑہ میں دیر،دریائے کابل میں وارسک اورنوشہرہ اور دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے

منگل جون 16:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) خیبر پختونخوا میں دریائے پنج کوڑہ میں دیر،دریائے کابل میں وارسک اورنوشہرہ اور دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے،دریا سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سو جبکہ اخراج ایک لاکھ انہتر ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیا گیاکے پی فلڈ سیل محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر،دریائیکابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقام اور دریائے سوات چکدرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پرپانی کا بہائو بارہ ہزارآٹھ سو بتیس کیوسک،دریائیکابل میں وارسک کیمقام پرپانی کا بہائو چون ہزار چھ سو اڑتیس ،دریائے کابل میں نوشہرہ کیمقام پرپانی کا بہائو سترہزارپانچ سو کیوسک،چکدرہ کے مقام پردریائیسوات میں اٹھائیس ہزارایک سو پچاس کیوسک جبکہ چارسدہ روڈ دریائے شاہ عالم میں پانی کا بہائو چار ہزارپانچ سو انتالیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبے کے بیشتر دریائوں میں پانی کی صورت حال معمول کے مطابق ہے ۔