1000کنال اراضی کے فراڈ میں ملوث فتح جنگ اراضی مرکز کا مفرور سابق آفیسر گرفتار

منگل جون 16:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کے انسپکٹر امجد شاہ نے 1000کنال اراضی کے فراڈ میں ملوث اور فتح جنگ کے مفرور سابق سروس سنٹر آفیسر ، مبشر رشید،کو حویلی دیوان پولیس سٹیشن کی حدود، کوٹ مومن، سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مبشر رشید مبینہ طور پر اراضی مرکز ، فتح جنگ میں ملازمت سے برخواستگی کے باجود کام کر تا ہے اور مبینہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجیداور سروس سنٹر انچارج رانا نعمان کی مدد سے ڈیجیٹل ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث رہا تاکہ پراپرٹی ڈیلر ملک تصور کو غیر قانونی مدد فراہم کی جاسکے۔ ملک تصور، عبدالمجید اور رانا نعمان سمیت چھ ملزمان کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے 24اپریل کو گرفتار کر لیا تھا۔