Live Updates

رتوڈیرو تحصیل کے 10 گائوں کے سیکڑوں پی پی رہنما اپنی اپنی برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

منگل 19 جون 2018 16:15

رتو ڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) رتوڈیرو تحصیل کے 10 گائوں کے سیکڑوں پی پی رہنما اپنی اپنی برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو تحصیل کی تین یونین کائونلسز بنگل ڈیرو، وڈا بوسن اور لاشاری کے 10 گائوں کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں گائوں خیرو ڈیرو کے دیدار علی منگی، رجب علی منگی، گائوں علی جان بروہی کے وڈیرے مبارک علی بروہی، گائوں حاجی شربت خان بوزدار کے وڈیرے محمد جان بوزدار، گائوں راہب خان بوزدار کے وڈیرے راہب خان بوزدار، گائوں غلام قادر بھٹی کے مظفر علی بھٹی، زاہد علی بھٹی، طارق علی بھٹی، گائوں سنہڑا ماچھی کے غلام سرور سولنگی، کاچھل سولنگی، رستم علی سولنگی، گائوں سفر علی بروہی کے وڈیرے اکبر خان بروہی، گائوں محمد فیصل بوزدار کے کامریڈ نظیر حسین بوزدار، گائوں عرض محمد بوزدار کے ثناء اللہ بوزدار، حزب اللہ بوزدار، ذکاء اللہ بوزدار، گائوں لاشاری کے سعید احمد لاشاری، اوشاق علی ابڑو، ایاز حسین لاشاری، ڈاکٹر گلزار احمد لاشاری، ظفر اللہ لاشاری، واجد علی لاشاری، محمد شریف لاشاری، عبدالحمید لاشاری، اسد اللہ لاشاری، محبوب علی لاشاری، پرویز علی لاشاری، امیر علی لاشاری، وقار احمد جلبانی، کاشف خان لاشاری نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جناب امیر بخش خان بھٹو نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے معززین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہونے والی شمولیتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بہت مایوس اور تنگ آ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں حلقہ کی مزید اہم شخصیات اور کئی افراد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کیلئے تیار ہیں جو الیکشن مہم باظابطہ طور پر شروع ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس موقعے پر ارشاد خان جونیجو، عشرت عباس ابڑو، سید منل شاہ، قادر بروہی و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔دوسری جانب جناب امیر بخش خان بھٹو نے لاڑکانہ شہر کے بہارپور محلہ میں واقع جتوئی ہائوس پہنچ کر پارٹی رہنما وڈیرے گہرام خان جتوئی کی وفات پر ان کے ورثاء زاہد علی جتوئی اور تشکیل حیدر جتوئی سے تعزیت کی اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ارشاد خان جونیجو، سکندر علی کلہوڑو، نظام آگانی، شیر خان کھوسو، ہوت خان میرالی، محمد یعقوب ہلیو اور دیگر پارٹی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات