چونیاں ،ْدو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر کا رسوار افراد سے 53لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار

منگل 19 جون 2018 16:15

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پتوکی ہلہ چوک حبیب بنک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کا رسوار افراد سے 53لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین لی ڈاکو فائرنگ کرتے ہو ئے فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان رو ڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے مالک عباس کا بیٹا وسیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سفید کار نمبری 228LEFپر سوار ہو کر ہلہ چوک کے قریب واقع حبیب بنک میں 53لاکھ روپے سے زائد کی نقدی رقم جمع کروانے کے لیے بنک جا رہا تھا کہ مو ٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہینڈ ز اپ کر کے 53لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم چھین لی اور خو ف وہرا س پھیلانے کے لیے فائرنگ شرو ع کر دی۔

مسلح ڈاکو رقم چھیننے کے بعد فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصا ری بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے ۔