سماجی خدمات پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

عامر طارق نے تھانہ میں درخواست جمع کرادی‘ تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

منگل 19 جون 2018 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ڈرگ روڈ کے رہائشی عامر طارق ولد ایڈون طارق نے تھانہ شاہراہ فیصل میں ایک درخواست جمع کروائی ہے ،عامر طارق کا کہنا ہے میں ایک نجی اسکول میں میوزک کے شعبہ کا ہیڈہوں اور اس کے علاوہ گزشتہ کئی سالوں سے مذہبی اور سماجی خدمات بھی سرانجام دے رہاہوں لیکن کچھ عرصہ سے کچھ شرپسند عناصر مجھے اور میرے خاندان کو مختلف طریقوں سے ہراساں کررہے ہیں اور اب مجھے جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر طارق نامی شہری نے متعلقہ تھانے سے ان کو اوران کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ تھانے کو دی گئی درخواست میں عامرطارق کا کہنا ہے کہ مجھے مذہبی اور سماجی خدمات بند کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے اور میرے اہل خانہ کو بھی کئی بار پریشان کرنے کے علاوہ شدید مالی نقصان بھی پہنچایاجارہاہے اس لئے متعلقہ تھانہ فوری کوئی اقدام اٹھائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :