شہر قائد کے ووٹ پر کراچی میں امن قائم کرنے والے میاں محمد نواز شریف کا حق بنتا ہے،حاجی شاہجہاں

منگل جون 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے میں محمد نواز شریف کو اپنی حکومت ، سیاست اور خاندان کو خطروں سے دوچار کرنا پڑا لیکن ہمارے قائد نے کراچی کے شہریوں کی جان و مال اور خاندانوں کے تحفظ کو اپنی حکومت اور سیاست پر ترجیح دے کر خودکراچی کا حقیقی خیر خواہ ثابت کیا․ سندھ اور کراچی کے امن اور معاشی ترقی کے لئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے بڑھ کر میاں محمد نواز شریف کی طاقت بن کر سندھ کو مکمل تباہی سے بچانا ہوگا․ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-234 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حاجی شاہجہاں اور صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدار شیخ یاسر عدیل گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور گلشن اقبال کے ووٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شاہجہاں نے کہا کہ شہر قائد کے ووٹ پر کراچی میں امن قائم کرنے والے میاں محمد نواز شریف کا حق بنتا ہی․کراچی کے عوام شہر کو برباد کرنے والی ماضی کی دونوں جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

․شہر کے قبرستان آباد کرنے والی دونوں جماعتوں کو ووٹ دینا کراچی کو مکمل تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہوگا․پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ یاسر عدیل نے کہا کراچی کے نوجوانوں کو اب اپنے شہر کو قبضوں، تجاوزات اور لاشوں کی سیاست سوے بچانے کے لئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ کراچی کا نوجوان ملک میں سب سے زیادپؤہ تعلیمیافتہ اور ذہین سمجھا جاتا ہے ہم سب کو مل کر کراچی کی روشنیاں بحال کرنی ہیں کراچی کے سبزہ زار بحال کرنے ہیں کراچی کی مثالی محبت اور اخوت بحال کرنی ہی․ شیخ یاسر عدیل نے کراچی کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ماضی کے دس سالوں کی بد عنوان کرپٹ اور قبضہ مافیاوں سے شہر کی نجات کے لئے میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں اور ایک سنہرے تابناک مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے لسانیت، قومیت اور مذہبی سیاست کی بجائے پاکستان کی سیاست کا علم بلند کریں․