اندرون بلوچستان عید منانے کیلئے جانیوالے پردیسیوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ شروع ،کوئٹہ شہر میں رونکیں اورہوٹلز آباد

منگل 19 جون 2018 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) اندرون بلوچستان عید منانے کیلئے جانیوالے پردیسیوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ شروع ،کوئٹہ شہر میں رونکیں اورہوٹلز آباد ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر سرکاری ملازمین ،قبائلی عمائدین جو عید الفطر منانے کیلئے اندرون بلوچستان اپنے اپنے گائوں گئے ہوئے تھے منگل کے روز سے واپس کوئٹہ آنا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے رونکیں بحال ہوگئی ،ہوٹلز اور بازار جو چند روز کیلئے سنسان ہوگئے تھے دوبارہ رونکیں بحال ہوگئیں تاہم بڑی بڑی مارکیٹیں اور دکانیں منگل کے روز بھی بند رہی ،تاہم کھانے پینے کے ہوٹلز اور موبائل ریڑھیوں پر کھانے پینے کی جو چیزیں فروخت کی جارہی تھی ان کے دیکھنے میں اضافہ ہوا اور لوگ آپس میں عید ملتے رہے ،منگل کے روز کوئٹہ شہر میں شدید گرمی کے باوجود زیادہ تر لوگوں نے پارکوں میں وقت گزارا کیونکہ کوئٹہ شہر میں کوئی ایسی بڑی تفریح گاہ نہیں ہے جہاں پر لوگ اور بچے جاکر اپنی خوشیاں مناسکے جبکہ وادی زیارت ،ہنہ جھیل ،ہنہ اوڑک اور ضلع قلات کے علاقے بحرانی جہاں پر لوگ عید کی چھٹیاں اور ہنی مون منانے گئے تھے واپس کوئٹہ پہنچ گئے واپسی پر بھی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے حزب معمول لوگوں سے زیادہ کرایہ وصول کیا ،توقع ہے کہ بدھ کے روز سے کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان میں کاروبار زندگی معمول سے شروع ہوجائے گی۔