بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے 52پاکستانی رہائی کے منتظر

منگل 19 جون 2018 16:44

بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے 52پاکستانی رہائی کے منتظر
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بھارتی جیلوں میں 52 پاکستانی قیدیوں کی سزامکمل ہوچکی جورہائی کے منتظرہیں ،ْترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی خواجہ معاذ طارق کے مطابق پاکستان کی15شہری اور37مچھیریاپنی قید مکمل کرچکے ہیں ،ْچھ پاکستانی قیدیوں کوبھارت سے رہاکرکے واہگہ پرپاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق رہائی پانیوالوں میں نسرین اختراورایک بھی بچہ شامل ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے جنوری2018 میں نسرین بی بی کا جرمانہ ادا کیا اور تمام افرادکی رہائی کیلئے بھارتی حکام سے بات کی۔