سرکاری و نیم سرکاری ادارے عید الفطرکی چار روزہ تعطیلات کے بعد منگل کو دوبارہ کھل گئے ،ْ دفاتر میں حاضری کم رہی

منگل جون 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سرکاری و نیم سرکاری ادارے عید الفطرکی چار روزہ تعطیلات کے بعد منگل کو دوبارہ کھل گئے تاہم دفاتر میں حاضری کم رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر15 تا 18 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوپیر کو ختم ہوگئیں جس کے بعد منگل سے تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام شروع ہوگیا۔ بعض سرکاری ملازمین کی طرف سے عید کی تعطیلات کے ساتھ مزید چھٹیاں لینے کے باعث حاضری کم رہی ۔دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد منگل کو کھل گئے ،ْبینکوں میں لین دین کے لیے آنیوالے کھاتہ داروں اور بینک صارفین کا زبر دست رش رہا۔

متعلقہ عنوان :