فلسطینیوں کے یہودی کالونیوں پر آتشی جہازوں سے حملے،

زیر کاشت فصلوں، مقامی شہد کی صنعت تباہ

منگل 19 جون 2018 16:44

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) غزہ کی سرحد سے فلسطینیوں کی جانب سے یہودی کالونیوں پر پھینکے گئے آتشی جہازوں سے زیر کاشت فصلیں اور مقامی شہد کی صنعت تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبار کے مطابق حالیہ چند ایام کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے کاغذی آتش گیر جہازوں کے حملے میں سرحد کی دوسری جانب ایک شہد کے فارم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہد کی مکھیوں کے 100 چھتے تباہ ہوگئے۔اخباری رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے شہد فارم سے آخری دو ماہ کے دوران تین سے پانچ ٹن شہد حاصل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں کے نتیجے میں شہد کے صنعت کاروں کو لاکھوں شیکل کا نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :