صہیونی فوج کی کارروائی،

غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا

منگل 19 جون 2018 16:45

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مشرقی غزہ میں 24 سالہ صبری احمد ابو خضیر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں ’ملکہ‘ کے مقام ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں شہر کے مغربی حصے میں قائم الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :