گوئٹے مالا، آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریاں جاری، 200افراد تا حال لا پتہ

منگل 19 جون 2018 18:32

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 200افراد تا حال لا پتہ ہیں، تاحال مالی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے بعد راکھ نکلنے کا عمل 17ویں روز بھی جاری ہے جبکہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکام کو تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

گوئٹے مالا میں 3 جون کو آتش فشاں فیوگو پھٹ پڑا تھا اور اس سے نکلنے والی راکھ اور لاوے نے 110 افراد کی جان لے لی جبکہ 200 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے اتنے روز بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے البتہ ملبہ اور راکھ ہٹائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ تین جون کو شمالی امریکی ملک گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے سے اب تک 110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جس کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔یہ اس سال میں دوسری بار ہے کہ آتش فشاں پھٹ پڑا ہیجو کہ بڑے پیمانے پر لاوا اگل رہا ہے۔ نیشنل ڈیزازٹرریلیف ایجنسی کے ترجمان نے بتایا مرنے والوں کا تعلق کھیتی باڑی کرنے والوں سے ہے جوآتش فشاں کے جنوبی اطراف میں اس سے نکلنے والے لاوے کے بہا میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔آتش فشاں پھٹنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آتش فشاں کے قریب اور اینٹیگاسمیت کئی شہروں سے 2ہزارافرادکو محفوظ مقام پر منتقل بھی کیاگیاہے۔

اینٹیگا ہسپانوی نوآبادیاتی دورکا شہر ہے جوکہ ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔راکھ میں اٹے کسان اپنی جانوں کو بچانے کیلیے متاثرہ علاقے چھوڑرہے ہیں جبکہ ملکی شہری دفاع کے اہلکار انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔آتش فشاں سے انتہائی گہری راکھ اٹھ رہی ہے جس کی اونچائی 3763میٹر بلند ہے جس کے باعث ایوی ایشن حکام کے مطابق گوئٹیمالا سٹی کا بین الاقوامی ائیر پورٹ بھی بند کیا گیا تھا۔ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کیلیے عملہ تیزی سے راکھ کوائیر پورٹ کیرنوے سے ہٹارہا ہے۔گوئٹے مالا میں دو مزید متحرک آتش فشائیں اور بھی ہیں جن میں سنتیاگیٹوجو ملک کے مغرب کی طرف ہے جبکہ پاکایا کی آتش فشاں جوکہ دارالحکومت سے جنوب کی جانب واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :