بھارت، پرانی توپ کے پھٹنے سے 6افراد جھلس کر شدید زخمی، 2کی حالت نازک

منگل 19 جون 2018 18:32

بھرت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی راجستھان کے بھرت پور علاقے میں پرانی توپ کے پھٹنے سے 6افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، 2افراد کی حالت تشویشناک ہے، پھٹنے کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی راجستھان کے بھرت پور میں بیانا تھانہ علاقے کے دھادرین گائوں میں پرانی توپ کے پھٹنے سی6افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

بیانا تھانہ کے سربراہ خلیل احمد نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو ہنڈین کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ 2افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث جے پور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ خلیل احمد نے بتایا کہ گاوں میں سڈا دنگل کے افتتاح کے موقع پر پرانی توپ میں بارود بھرتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ جان بچا کر بھاگنے لگے۔ ہنڈین اسپتال کے ڈاکٹر جے پی مینا نے بتایا کہ لوہے کی سلاخ کی مدد سے لوگ بارود کو توپ میں بھر رہے تھے کہ اسی دوران توپ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے وینو ، ستیندر ، امراو سنگھ ، پنٹو منیم سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے۔ امراو اور پنٹو کو جے پور اسپتال پہنچایا گیا۔