بھارت، لکھنو کے انٹر نیشنل ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 5افراد ہلاک، 7زخمی

منگل 19 جون 2018 18:32

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی شہر لکھنو میں چار باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب انٹر نیشنل ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 5افراد ہلاک جب کہ 7افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تاریخی شہر لکھنو کے چار باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ویراٹ انٹر نیشنل ہوٹل میں منگل کی صبح خوفناک آتشزدگی میں 7افراد بری طرح جھلس گئے جبکہ 5افراد کی موت ہوگئی۔آگ اتنی شدید تھی کہ ہوٹل سے متصل ایس ایس جے انٹر نیشنل ہوٹل میں بھی پھیل گئی۔