ڈیرہ غازی خان،خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی سوشل ورکر آسیہ اکبر قتل

منگل 19 جون 2018 18:29

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ڈیرہ غازی خان میں خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے والی سوشل ورکر آسیہ اکبر کو ان کی چھوٹی بہن کے سسر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ منگل کے روز پولیس نے بتا یا کہ آسیہ اکبر کے قتل کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی فوجہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولہ آسیہ کی چھوٹی بہن اقصی شادی کے بعد خان پور چلی گئی تھی، شادی کو صرف 15 دن ہی گزرے تھے کہ مقتولہ آسیہ اکبر اپنی بہن کو سسرال سے واپس ڈیرہ غازی خان لے آئی۔

پولیس کے مطابق اقصی کے سسر کو شک تھا کہ آسیہ اس کی بہو کو گھر والوں کے خلاف گمراہ کر رہی ہے، جس پر اس نے آسیہ اکبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق آسیہ کے قتل کے بعد سے اقصی لاپتہ ہے۔دوسری جانب معاملے پر قانونی کارروائی جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :