جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر ہاشمی انتقال کرگئے

منگل جون 18:29

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے ،خاندانی ذرائع کے مطابق مظفر احمد ہاشمی کچھ عرصے سے بیمار تھے، مظفر احمد ہاشمی عارضہ قلب کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 80 سال تھی۔مظفر احمد ہاشمی بھارتی ریاست اندور میں 1938 میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تعلیم انہوں نے بھارتی شہر لکھنو سے حاصل کی۔ مظفر ہاشمی علامہ شبلی نعمانی کے ادارے ندو العلما میں بھی زیر تعلیم رہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مظفر ہاشمی دو مرتبہ جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے کچھ عرصے سے اپنے کو سیاسی مصروفیات سے الگ کرلیا تھا اور وہ خدمت خلق کی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھے۔اہل خانہ کے مطابق مظفر ہاشمی کی نماز جنازہ منگل انیس جون بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم بلاک کے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔