ہمارے ووٹرز کو علم ہے کہ ہمارے خلاف ساز ش کی جارہی ہے ،خواجہ اظہار الحسن
میں نے غلطی سے این اے 243کے کاغذات این اے 242میں جمع کرادیئے جس کی بنیاد پر میرے کاغذات مسترد کردیئے گئے،میڈیا سے گفتگو
منگل 19 جون 2018 18:37
(جاری ہے)
دونوں طرف سے غلطی ہوئی ہے سزا صرف مجھے ے نہیں ملنی چاہیئے۔گذشتہ 30 سالوں سے ہمارا حلقہ انتخاب ہے، یہاں ہمارے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی چاہیے ۔
ٹربیونل سے میرے حق میں فیصلہ آئے گا تو انتخابی مہم شروع کروں گا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ووٹر کو پتہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مل کر سازش کی جارہی ہے۔ایم کیو ایم کا ہر امیدوار جیتے گا۔اسکروٹنی اچھے طریقے سے کرنا اچھی بات ہے لیکن یہاں ایسے لوگ بھی کلیئر ہورہے ہیں جن پر ٹی وی پر ہم نے دیکھا کے بڑے بڑے الزامات ہیں۔انہوںنے کہا کہ فاروق بھائی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے یہ کون دیکھے گا کہ الزام سچا تھا یا نہیں ۔جھوٹا مقدمہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے ۔ہمارے مخالفین اگر سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم پریشان ہے تو اچھی بات ہے۔ہمارا ووٹر جانتا ہے کہ ایم کیو ایم پریشان نہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میرے گھر کے قریب 10 سال سے پانی نہیں ملا۔اب سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو حکومت میں نہیں آنے دیں گے ۔اگر کراچی میں پانی نہیں مل ریا تو نواب شاہ اور لاڑکانہ میں بھی لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.