شہباز شریف این اے 249سے انتخابات میں حصہ لیں گے،رانا مشہود

منگل جون 18:37

شہباز شریف این اے 249سے انتخابات میں حصہ لیں گے،رانا مشہود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حلقہ این اے 249اور 250سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ،وہ این اے 249سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ہمارے دیگر رہنماؤں کے فارم بھی منظور کرلیے گئے ہیں ۔وہ منگل کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ نے سندھ کو امن اور کاروبار دیا ہے ۔

کسی کو بھی عوام سے لوٹ مار نہیں کرنے دینگے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے رینجر کو اختیارات ، موٹر وے ، کے فور سمیت دیگر پراجیکٹ دیئے ہیں ۔ہم اقتدار میں اکر 6 ماہ میں کوڑے کا خاتمہ دو سال میں پانی کی سپلائی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنائینگے ۔۔پنجاب میں سو موٹو ہوئے لیکن سندھ میں از خود نوٹس نہیںکیوں نہیں لیے جارہے ہیں ۔