احمدیار ،ْپولیس کے شراب کشید کارخانوں پر چھاپے ،ْ 6افراد گرفتار ،180لیٹرشراب ،1800گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 19 جون 2018 18:39

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پولیس کا شراب کشید کارخانوں پر چھاپے -6افراد گرفتار 180لیٹرشراب ،1800گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بیلی دلاور میں تھانہ احمدیار کے ایس ایچ او وقاص احمد نے پولیس ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کے تین کارخانوں پر چھاپے مارکر اسد چڑویا، زاکر حسین چڑویااور ،مصطفی لکھوکا کوگرفتارکرکے 180لیٹرشراب اور بھاری مقدار میںلہن برآمد کرلیاجبکہ نواحی گائوں جمن شاہ میںمنشیات فروشی کے اڈے سے عجب خاں اور حفیظ میر عالم کو 1800گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا اور 161/EBسے امیر احمد کو گرفتارکرکے ناجائز پسٹل 30بور برآمد کرلیا تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :