Live Updates

عوام سوال کرتے ہیں ’’100 دن کے پلان‘‘ میں عافیہ کی وطن واپسی کیوں شامل نہیں ہی : عافیہ موومنٹ

منگل 19 جون 2018 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) عید الفطرکے دوسرے روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ، اسلام آباد کے باہر عافیہ موومنٹ ، خیبرپختونخوا کے رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کا’’ عمران خان کے 100 دن کے پلان ‘‘ میںقوم کی معصوم اور مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کوشامل نہ کرنے پر احتجاج جاری ہے۔

عافیہ موومنٹ ،پشاور، لکی مروت، کوہاٹ، سوات ودیگر شہروں کے آرگنائزر وسیم عباس، انعام اللہ مروت، انور خان، شکیل ستار عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ’’عافیہ رہائی جرگہ کیمپ‘‘ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ’’عافیہ رہائی جرگہ کیمپ‘‘ کے شرکاء کی جانب سے عمران خان کو بنی گالہ کے اسٹاف کے توسط سے ایک خط بھی پہنچادیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اس دینی و قومی فریضہ کی ادائیگی اور پاکستان کے عوام کے جذبات کا احترام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ظلم کا بدترین نظام رائج ہے۔ عام شہری کیلئے انصاف کا حصول آسان نہیں ہے۔عوام بہادر لیڈرشپ کی تلاش میں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی غیرقانونی حراست کو پندرہ سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے۔ قوم کی بیٹی کے ساتھ امریکی جیل میں غیرانسانی سلوک کیا جارہاہے۔پاکستان کی ذہین ، قرآن پاک کی حافظہ اور عالمہ بیٹی کو جنسی طور پر حراساں کیا جارہا ہے اور امریکی جیل میں اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

اہلخانہ کو عید کے موقع پر بھی ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کی شرمناک تفصیلات امریکہ میں پاکستانی قونصلرجنرل عائشہ فاروقی کے توسط سے سامنے آچکی ہیں۔عافیہ پرمظالم پر سیاسی قیادت کی خاموشی بزدلانہ اور افسوسناک ہے۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملک میں 2 نہیں 1 نظام رائج کرنے کادعویٰ کررہے ہیں اور انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے قوم کے سامنے 100 دن کا پلان بھی پیش کردیا ہے مگروہ قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کے معاملے پر چپ کیوں ہیں پاکستان کے عوام عمران خان سے سوال کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں کہ وہ جواب دیں ان کے ’’100 دن کے پلان‘‘ میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کیوں شامل نہیں ہی عافیہ موومنٹ ، خیبرپختونخوا کے رہنمائوں نے بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی ورکزر کی جانب سے ’’عافیہ رہائی جرگہ کیمپ ‘‘کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات