کراچی کے عوام بھتہ مافیہ کو شکست دینے کے لئے جاگ چکے ہیں ،حلیم عادل شیخ

منگل جون 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) کراچی کے حلقہ این اے 242 پی ایس 99 کا مشاورتی اجلاس و عید ملن پارٹی کا انعقاد حلیم عادل شیخ کے فارم ہائوس سپرہائے وی پر کیا گیا جس میں مختلف پارٹیوں کے معززین سمیت حلقہ کے عوام کو مدعو کیا گیا تھا ، مشاورٹی اجلاس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ الیکشن 2018کے حوالے سے کارکنوں اور حلقہ کی عوام سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں پی ایس 99کے نامزد امیدوار حلیم عادل شیخ این اے 242کے نامزد امیدوار سیف الرحمان سمیت سمیت پی ٹی آئی کے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کی عوام کو لوٹنے والوں کو دن گنے جاچکے ہیں اب آپس میں لڑ رہے ہیں انکو کراچی سے ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی، اب ہر طرف بلا چلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ زرداری سندھ کی سب سے بڑی بیمار ی ہے پہلے طاقت کے زور پر الیکشن کو بائے پاس کرنا چاہتے تھے اب حالات دیکھ کر کارکنوں کے گھر گھر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں لیکن ان کو اب کچھ نہیں ملنے والا پچھلے دس سالوں میں جس طرح عوام کو لوٹا ہے عوام ووٹ کی ذریعے ان سے بدلہ لے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سندھ کے حالات اب تبدیل ہونے والے ہیں ، انہوں نے کہا عمران خان کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد اب رنگ لائی ہے ، عمران خان نے قوم کی اپنے حقوق لینے کے لئے جدوجہد کرنا سکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا حلقہ کی عوام کا جوش دیکھ پر خوشی ہوئی ہے عوام بھی تبدیلی چاہتی ہے، اب کراچی کی عوام کو یوں پیاسا مرنے نہیں دیں گے، ہر دور میں ہم نے مظلوموں کی مدد کی اور کرتے رہیں گے۔