بھارت ،ْگجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا

منگل 19 جون 2018 18:44

بھارت ،ْگجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران خاتون نے اپنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے گائوں راننگ پار کے رہائشی 45 سالہ جگدیش جھالا نے اپنی بیوی شانتا جھالا سے کھانا مانگا تو بیوی نے جواب دیا کہ کھانے میں تھوڑی دیر ہے جس پر جگدیش مشتعل ہوگیا اور بیوی سے جھگڑا شروع کردیا۔

جھگڑے کے دوران شانتا جھالا نے موسل اٹھا کر اتنے زور سے جگدیش کے سر پر مارا کہ اس کی کھوپٹی چٹخ گئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے جگدیش کے 19سالہ بیٹے کی درخواست پر شانتا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جگدیش شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا اور میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :