سرگودھا،حلقہ قوم اسمبلی این اے 92 سے پی پی پی کے امیدوار رانامحمد جمشید اور آزاد امیدوار شہزاد احمد میکن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے

منگل جون 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سرگودھا کے حلقہ قوم اسمبلی این اے 92 سے پی پی پی کے امیدوار رانامحمد جمشید اور آزاد امیدوار شہزاد احمد میکن کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے خاتون سمیت 15 امیدواران کے کاغزات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حلقہ این اے 92 سے خاتون شہناز بی بی سمیت 17 امیدوران نور حیات کلیار،سید جاوید حسنین شاہ،ظفر احمد قریشی،سردار شفقت حیات بلوچ،زین عباس،مرتضی علی شاہ،سید احمد مہندی علی شاہ،محمد اکرم ،محمد خان لاہڑی،محمد اظہر عباس نظام الدین سیالوی،شہزاد احمد میکن،اور رانا محمد جمشید،عنصر حیات بلوچ،گل احمد شاہ،سید محمر رضا علی شاہ نے کاغزات نامزدگی داخل کئے تھے جن میں 2 کاغزات کو مسترد کرتے ہوئے 15 کاغزات درست قرار دے دیئے گے۔

متعلقہ عنوان :