ڈیرہ اسماعیل خان ،ْ

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تھویا فاضل کے رہائشی دوافراد ڈوب گئے

منگل 19 جون 2018 18:48

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تھویا فاضل کے رہائشی دوافراد ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے دوافرادعرفان اورکامران پانی میں ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے دونوں افراد آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ۔ ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشوں کوپانی سے نکال لیاگیا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :