ڈیرہ اسماعیل خان ،ْنامعلوم ملزمان نے پنیالہ میں فائرنگ کرکے 29سالہ نوجوان کوقتل کردیا

منگل 19 جون 2018 18:48

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) نامعلوم ملزمان نے پنیالہ میں فائرنگ کرکے 29سالہ نوجوان کوقتل کردیا ‘نواب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں پل طوئے پانی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 29سالہ محمد اعجاز ولد عبدالغفورسکنہ پنیالہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ نواب پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔