رسالپور ،ْ ڈبنگ ایس ایچ او کے نام سے مشہور انسپکٹر نے ایک دفعہ پھر تھانہ رسالپور کا چارج سنبھال لیا

منگل 19 جون 2018 18:51

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) رسالپور میں ڈبنگ ایس ایچ او کے نام سے مشہور انسپکٹر نے ایک دفعہ پھر تھانہ رسالپور کا چارج سنبھال لیا۔ اُن کے رسالپور میں تبادلے کی آواز سنتے ہی بعض منشیات فروشوں نے اپنے بسترے گول کرکے علاقہ چھوڑدیئے اور بعض جرائم پیشہ افراد نے ان کی تبادلے کے لئے پھر کوشش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور میں ڈبنگ ایس ایچ او کے نام سے مشہور انسپکٹر شادعلی خان نے ایک دفعہ پھر تھانہ رسالپور کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر شادعلی نے چارج سنبھالتے ہی رسالپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ۔ اُن کے رسالپور میں تبادلے کی آواز سنتے ہی بعض منشیات فروشوں نے اپنے بسترے گول کرکے علاقہ چھوڑدیئے اور بعض جرائم پیشہ افراد نے ان کی تبادلے کے لئے پھر کوشش شروع کردی یاد رہے کہ گزشتہ سال ا نسپکٹر شادعلی خان نے تھانہ رسالپور کے تین دفعہ چارج سنبھالہ تھاجس کا ڈبنگ انداز دورانیہ ایک مہینہ ،تیرہ دن اور سات دن تھے ۔ اس دوران اُنھوںنے کئی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :