خانیوال ،ْنواحی علاقہ میں چار بچوں کی ماں قتل ،پولیس مصروف تفتیش

منگل جون 18:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نواحی علاقہ میں چار بچوںکی ماں قتل کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ پتی سرکار مخدوم پور میں عمردراز نے اپنی ہی بیوی28 سالہ کوثر بی بی کو سینے میں پسٹل کا فائر مار کے قتل کر دیامعلوم ہوا ہے کے عمر دراز کا اپنی بیوی کے ساتھ آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا اور وہ چار سال دوبئی میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم رہنے کے بعد گزشتہ ایک سال پہلے دبئی سے نوکری چھوڑ کے آیا تھااور یہاں محنت مزدوری کرکے زندگی گزار رہا تھا۔

(جاری ہے)

کوثر بی بی کے چار بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں کوثر کے والدین وفات پا چکے ہے۔کوثر بی بی کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا ہے جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔جبکہ پولیس تھانہ مخدوم پور کے ایس ایچ او کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس واقعہ کے بارے میں حتمی نتیجہ پر پہنچا جاسکے گااس سلسلہ میں ہر پہلو کو مد نطر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :