ینگ ہندو کرکٹ کمیٹی کے سالانہ رمضان ٹورنامنٹ میں ٹیم وجے آنند کا میاب

منگل جون 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) ینگ ہندو کرکٹ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ وجے بابو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ رمضان2018 میں دو ٹیموں نے شرکت کی ۔ جس میں وجے آنند اور ساون اسٹار شامل تھے ۔ وجے آنند ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی ۔ چیئرمین پاکستان گوٹ ایسوسی ایشن صداقت حسین نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

(جاری ہے)

اس دوران صداقت حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ہندو کرکٹ کمیٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت مند اور پرامن پاکستان کی تعمیر میں ہندو برادری کا بہترین کردار ہے ۔ اور اس طرح کی صحت مند اور خوش آئندہ کوششوں سے آنے والے وقت میں انہی کھلاڑیوں میں سے کوئی کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوسکتا ہے ۔ آخر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے دیگر کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی ۔ اس دوران غریب بیوہ کیلئے سلائی مشین اور نقد امداد بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :