نوشہروفیروز ،موٹروے پولیس کی مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،عیدالفطر سے پہلے اور بعد میں اب تک 20 لاکھ روپے سے ذیادہ ، زائد لیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا، سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی

منگل 19 جون 2018 18:40

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) کنڈیارو موٹروے پولیس بیٹ 29 کی طرف سے ڈی ایس پی قمرالزمان اور ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو نے نئے آنے والیآئی جی اخالد محمود ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان, ڈآئی جی کرم اللہ سومرو اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی خاص ہدایت پر موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے بعد اپنے گھروں کی طرف جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس موقع پر گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جا رہے ہیں اور زائد کرایہ وصول کیا گیا مسافروں کو واپس دلایا جا رہا اگر کسی مسافر سے زائد کرایہ وصول کیا جاتا ہے تو وہ فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کر کے بتائے تا کہ بروقت کارروائی کی جائے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران چوبیس گھنٹے روڈ پر موجود ہوتے ہیں ڈرائیوروں کو دوران ڈرائیونگ اگر کسی مدد کی ضرورت پڑے تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں ہمارے افسران فی الفور مدد کے لئے پہنچ جائیں گی. مزید سجاد حسین بھٹی نے بتایا کہ اس کے علاوہ عید کے دنوں میں اکثر لوگ اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کرتے ہیں الحمد اللہ ہمارے افسران نے اس پر کنٹرول کیا اور ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور جرمانے عائد کئے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما نہ ہوا.آئی جی خالد محمود ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان ڈی آئی جی کرم اللہ سومرو اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے عید پر اچھی ڈیوٹی کرنے پر تمام آفیسرز کو مبارکباد دی ہے اور آئندہ بھی ایسی لگن سے ڈیوٹی کرنے کی امید کی ہے�

(جاری ہے)