پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ افسر شمولیت کے لیے آن لائین رجسٹریشن شروع ہوگئی

منگل جون 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان آرمی سلیکشن سینٹر پنوعاقل کے کیپٹن سائکالاجسٹ آصف خان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ افسر شمولیت کے لیے آن لائین رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

38 گریجوئیٹ کورس میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن سینٹر پنوعاقل سے فون نمبر 0715805599 یا موبائل فون نمبر 03033573741 پر رابطہ کریں یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk وزٹ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :